بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گل بیلہ میں جاں بحق دوشیزہ کی قبر کشائی

گل بیلہ میں جاں بحق دوشیزہ کی قبر کشائی


پشاور۔پشاور کے نواحی علاقے گل بیلہ میں چند روز قبل گھر کے اندر پراسرار طورپر جاں بحق ہونیوالی دوشیزہ کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے قبرکشائی کی گئی علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کی موجودگی میں خیبر میڈیکل کالج کی ٹیم نے نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد دوبارہ دفنا دی جبکہ نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹسٹ کیلئے ارسال کردےئے۔

اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او داؤدزئی کا کہناتھاکہ چند روز داؤدزئی گل بیلہ میں مسماۃ زنیب گھر کے اندر پراسرار طورپر جاں بحق ہوئی جسے ورثاء نے دفنا دیا تھا اور اب اس متعلق افواہیں گرد کررہی ہیں دوشیزہ کو بھائی نے زہر یا فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جس پرپولیس حرکت میں آگئی اور ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے گزشتہ روز قبرکشائی کی گئی اور نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد دوبارہ دفنا دی گئی پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی میں لائی جائیگی ۔