بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اسپاٹ فکسنگ؛ شاہ زیب حسن کی معطلی ختم کرنے کی اپیل

اسپاٹ فکسنگ؛ شاہ زیب حسن کی معطلی ختم کرنے کی اپیل

 لاہور۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے اپنی عبوری معطلی ختم کرنے کیلیے ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔ جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں شاہ زیب حسن کی معطلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اس دوران شاہ زیب حسن نے اپنی عبوری معطلی ختم کرنے کیلیے ٹربیونل میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں کھیلنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت  25 مئی تک ملتوی کردی۔