بریکنگ نیوز
Home / کھیل / آئی سی سی سے کہہ دیا، ”پھٹیچر“ ٹیم نہ بھیجیں، نجم سیٹھی

آئی سی سی سے کہہ دیا، ”پھٹیچر“ ٹیم نہ بھیجیں، نجم سیٹھی

 لاہور۔ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ ”پھٹیچر“ ٹیم پاکستان نہ بھیجیں۔آئی سی سی میٹنگ میں شمولیت کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے گھر روانہ ہو گئے اور میڈیا سے گفتگو نہیں کی، اس موقع پر مختصر گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے۔

اس موقع پر نجم سیٹھی نے عمران خان کے بیان پر طنزاً کہا کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں، ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان ”پھٹیچر“ کا خطاب دے دیں۔