بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف دہشتگردی خاتمے کیخلاف پرعزم

آرمی چیف دہشتگردی خاتمے کیخلاف پرعزم

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور قوم کی مدد سے ہر نسل اور رنگ کے فسادیوں سے ملک کو پاک کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے گجرانوالہ گریژن کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو گجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری میں پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر باجوہ نے گجرانوالہ گریژن کے افسران و جوانوں سے خطاب کے دوران ان کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ملک سے فسادیوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔‘

آرمی چیف نے کہا کہ ’ہر نسل اور رنگ کے فسادیوں سے ملک کو پاک کریں گے اور قوم کی مدد سے ملک سے فسادیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔‘

قبل ازیں گجرانوالہ پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔