بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے ایف17 بی تھنڈر کی پہلی کامیاب اڑان

جے ایف17 بی تھنڈر کی پہلی کامیاب اڑان

چینگڈو۔ یہ پاک فضائیہ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ ڈبل سیٹ جے ایف17 بی تھنڈ ر نے جمعہ کو چینگڈو (چین) میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تاریخی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ Aviation Industry Corporation of China (AVIC). کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ، Mr. Li Yuhai اس پروقار تقریب کے میزبان تھے۔ پاک چین مشترکہ کاوش ڈبل سیٹ JF-17Bتھنڈ ر اپنی آزمائشی پروازکے ابتدائی مرا حل سے گزر رہا ہے۔

B JF-17تھنڈر کی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگِ میل کی حیثیت کی حامل ہے جس سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتر ی آئے گی۔اس طیارے کی شمولیت سے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہترین combat training ممکن ہو سکے گی۔JF-17تھنڈر طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا آغا ز2007 سے ہو ا جوکہ مسلسل جاری ہے۔ اب تک پاک فضائیہ میں JF-17 کے پانچ سکواڈرنز خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ ہر طرح کے آپریشن سر انجام دیتے ہیں۔JF-17تھنڈر ایک بہترین جنگی جہاز ہے جس کا موازنہ باآسانی دنیا کے جدید طیاروں سے کیا جا سکتا ہے۔