بریکنگ نیوز
Home / کھیل / آئی سی سی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان

آئی سی سی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان

کراچی۔آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کادورہ کریگی۔ ورلڈ الیون نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کرکٹ ٹیم الیون کا ستمبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔

سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں تمام ممالک سے ایک سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باقاعدہ تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔