بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا اراکین کا اسلام آباد کے گھیراؤ کا فیصلہ

فاٹا اراکین کا اسلام آباد کے گھیراؤ کا فیصلہ


پشاور۔وفاقی حکومت کی طرف فاٹا ترمیمی بل پیش کیے جانے میں تاخیر پر فاٹاکے اراکین پارلیمنٹ نے کل جماعتی کانفرنس بلانے اور اسلام آبادکے گھیراؤکافیصلہ کرلیاہے ا س سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کاسلسلہ جاری ہے جبکہ اے پی سی اور گھیراؤ کی تاریخوں کااعلان آج اسلام آبادمیں پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے فاٹااصلاحات کے نفاذ کے لیے آئینی ترمیمی بل لانے میں مسلسل تاخیر پر تشویش اظہارکرتے ہوئے فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے وفاقی حکومت پر دباؤبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس مقضد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کرحکمت عملی وضع کی جائے گی جسکے لیے اے پی سی بلائی جارہی ہے۔

اسی طرح اگر وفاقی حکومت اے پی سی کے مطالبہ کے جواب میں ترمیمی بل کیلئے واضخ تاریخ کا اعلان نہیں کرتی تو پھر اسلام آبادکا گھیراؤ کیا جائے گا فاٹا کے اراکین نے ا س حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور آج پریس کانفرنس میں اے پی سی اور اسلام آباد کے گھیراؤ کی تاریخ کااعلان کیا جائے گا اس سلسلے میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفرید ی نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کے معاملہ پر تاخیر ی حربے کسی بھی صورت قابل قبو ل نہیں ہیں اور باہمی مشاور ت کے بعد اب اے پی سی بلائی جارہی ہے تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت کو تاخیر حربے اختیار کرنے سے روکا جاسکے ۔