بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پرویز رشید کو کلین چٹ مل گئی

پرویز رشید کو کلین چٹ مل گئی

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کی منظوری دے دی ۔ طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے اور دیگر دو ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ کار کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا جبکہ پرویز رشید کو کلین چٹ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہفتے کو ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کی گئی سفارشات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

یہ احکامات وزیر اعظم ہاؤس سے سیکرٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری ہوئے جس کے مطابق طارق فاطمی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹایا گیا اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے ان کا معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کیا گیا ہے ۔ راؤ تحسین کے خلاف 1973رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی، اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹر سر ل المیڈ کا معاملہ اے پی این ایس کے حوالے کیا گیا۔

اے پی این ایس کے ذمہ دار واقع میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف اپنے ضابطہ کار کے تحت کارروائی کریں گے ۔ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے خلاف قومی سلامتی کے منافی خبر شائع کرنے میں ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہ آ سکا اس طرح رپورٹ میں پرویز رشید کو کلین چٹ مل گئی اور قوی امکان ہے کہ پرویز رشید کو وزیر مملکت اطلاعات ونشریات کا عہدہ دیا جائیگا ۔