بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئی جھوٹا ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، عمران خان

کوئی جھوٹا ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، عمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی جھوٹا ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹ پراظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5فاضل جج صاحبان نے نوازشریف کی جانب سے پیش کئے گئے قطری خط کومسترد کردیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا اورکوئی جھوٹا ہمارا وزیر اعظم نہیں ہوسکتا۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کی گو نوازگو مہم کے سلسلے کے پہلے جلسے میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی جس پر وہ شکر گزارہیں۔