بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز کی دھمکی

پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز کی دھمکی


ڈھاکہ ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور کردیا شورع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر پاکستان نے رواں سال شیڈول دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا اور پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ سیریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان کو رواں سال جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنی تھی۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کردیا ہے اور انہوں نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم لگاتار تیسری مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتے لہٰذا ہم نے دورہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے سال یا کسی اور وقت اس بارے میں غور کریں گے۔ اس معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اس معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا۔