بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / کلہاڑی سے بال کاٹنے والا حجام

کلہاڑی سے بال کاٹنے والا حجام


پشاور۔ ویسے تو بالوں کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تراش خراش کے لیے ایسے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن سے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے لیکن روس کا ایک حجام بالوں کو تراشنے کے لیے کلہاڑی کا استعمال کرتا ہے۔

ڈینیل نامی یہ حجام منفرد طریقے سے بال کاٹتا ہے اور اس کے لیے قینچی کا نہیں بلکہ کلہاڑی کا استعمال کرتا ہے۔یہ صرف کلہاڑی سے بالوں کے بے دردی سے کاٹتا ہی نہیں بلکہ مختلف طریقے سے ان کی اسٹائلنگ بھی کرتا ہے۔حتیٰ کہ بالوں کی کٹنگ کو حتمی ٹچ دینے کے لیے بھی یہ کلہاڑی کا ہی استعمال کرتا ہے۔اس کا دعویٰ ہے کہ کلہاڑی سے بال کاٹنا، قینچی سے بال کاٹنے کی نسبت آسان ہے۔اب اس قدر زور آزمائی کے بعد لوگوں کے سر پر بال بچتے ہیں یا نہیں یہ تو نہ پتہ چل سکا، البتہ اس انوکھے حجام سے بالوں کی کٹنگ کروانے کے لیے آنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔