بریکنگ نیوز
Home / کھیل / انتھونی جوشوا نے عالمی نمبر ون کا اعزاز اپنے نام کر لیا

انتھونی جوشوا نے عالمی نمبر ون کا اعزاز اپنے نام کر لیا

لندن: برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے یوکرین کے ولادیمرکلٹشکو کو 11 ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے عالمی نمبر ون کا اعزاز اپنے نام کر لیاغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں 90 ہزار شائقین کے سامنے برطانوی باکسر انتھونی اور ان کے یوکرائنی حریف ولادیمیر کلٹشکو کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔

میچ کے 5 ویں راؤنڈ میں جوشوا نے کلشٹکو کو پے در پے وار کرکے زمین پر گرا دیا تاہم یوکرائنی باکسر نے خود کو سنبھالا اور چھٹے راؤنڈ میں مکوں کی بارش کرتے ہوئے جوشوا کو زمین پر گرکر اپنا بدلہ لیا۔