بریکنگ نیوز
Home / شوبز / پاکستان خوبصورت ملک، لوگوں کی مہمانی نواز نے بہت متاثر کیا، ویام عمار دھامنی

پاکستان خوبصورت ملک، لوگوں کی مہمانی نواز نے بہت متاثر کیا، ویام عمار دھامنی

لاہور۔ مراکش سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ، ماڈل، میزبان اورگلوکارہ ویام عماردھامنی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں کام کرکے بہت اچھا لگا جبکہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے بہت متاثر کیا۔ویام نے بتایا کہ میں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطورمیزبان کیا تھا۔ ویسے تو مجھے بچپن سے ہی بننے، سنورنے کا شوق تھا اورمیں شوبزکوہی اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھی لیکن اس سے قبل میں نے انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کے کام کو بہت سراہا گیا اورتھوڑے ہی عرصے میں انہیں شمارمڈل ایسٹ کے سپراسٹارز میں ہونے لگا۔ انہوں نے کہا اس دوران میرے کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ مجھے بالی ووڈ کیلیے کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ اکثر بالی ووڈاسٹارز شوٹنگ کیلیے یا پھرپروگراموں میں پرفارم کرنے کیلیے دبئی آتے تھے توان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ جس کی وجہ سے مجھے بالی ووڈتک رسائی میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔