بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مزدور ہماری قوم کے گمنام ہیرو ہیں، عمران خان

مزدور ہماری قوم کے گمنام ہیرو ہیں، عمران خان

اسلام آباد ، کراچی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مزدور ہماری قوم کے گمنام ہیرو ہیں‘ مزدور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ مزدو اور ان کے خاندانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کا عزم ہے۔

پیر کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے عمران خان نے کہا کہ مزدور ہماری قوم کے گمنام ہیرو ہیں۔ مزدور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزدور اور ان کے خاندانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کا عزم ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے کراچی کے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں عمران اسماعیل‘ خرم شیر زمان‘ عارف علوی‘ اسد عمر اور دیگر شامل ہیں۔ ملاقات میں شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔