بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف کے وزارت خارجہ سے سوالات

تحریک انصاف کے وزارت خارجہ سے سوالات

اسلام آباد۔تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ذاتی دفاع کے لیے وزارت خارجہ کے غیر قانونی استعمال پر سوالات اٹھا دئیے۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری کے نام خط لکھ میں 21یوم کے اندرسوالات کے جوابات مانگ لیے گئے۔بصورت دیگر جوابات کا نہ ملنا واضح طور پر قانون اور آئین کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا،پیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دنیابھر میں تمام پاکستانی سفارتخانوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد شریف خاندان کے دفاع کے لیے تحریری ہدایات کیوں دی گئیں۔

وزارت خارجہ اور اسکے اداروں کا کام ملکی سلامتی اور قومی تشخص کا دفاع ہے، وزارت خارجہ نے کس مد میں 822کروڑ خرچ کر کے 35ہائی سیکیورٹی گاڑیاں خرید کیں،اسلام آباد میں قازقستان ایمبیسی کی تعمیر کے لیے CDAکو کیوں 107کروڑادا کیے گئے، مذکورہ رقوم کے اجرا سے قبل آئین کے عین مطابق پارلیمان سے اجازت کیوں نہیں لی گئی، محکمہ خارجہ نے پانامہ کیس کے بارے میں جھوٹا پروپیگینڈا کرتے ہوئے اسے اپوزیشن کی اختراح کیوں قرار دیا، محکمہ خارجہ نے دنیا میں نواز شریف کو تن تنہادہشت گردی کا مقابل بتا کر قومی عسکری اداروں اور دیگر قومی سیاسی جماعتوں کے کردار کی دانستہ نفی کیوں کی، 21یوم کے اندرسوالات کے جوابات کا نہ ملنا واضح طور پر قانون اور آئین کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا