بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امیر مقام انتخابات میں کلین سویپ کیلئے پرعزم

امیر مقام انتخابات میں کلین سویپ کیلئے پرعزم


پشاور ۔ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے‘ عمران خان اور پرویز خٹک تبدیلی لانے میں ناکام رہے‘ تحریک انصاف نے احتجاج اور دھرنوں میں وقت ضائع کیا‘ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریگی۔ پیر کو پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان اور پرویز خٹک تبدیلی لانے میں ناکام رہے۔

عمران خان پر بات کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کی جھوٹی سیاست کو جان چکے ہیں۔ تحریک انصاف نے احتجاج اور دھرنوں میں وقت ضائع کیا۔ وزیراعظم کی قیادت میں صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے لڑیں گے۔