بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خواتین پرتشدد کرنیوالی لیڈی کانسٹیبل برطرف

خواتین پرتشدد کرنیوالی لیڈی کانسٹیبل برطرف

اسلام آباد۔بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نارویجین خواتین پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے کی لیڈی کانسٹیبل غزالہ شاہین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غزالہ شاہین نامی ایف آئی اے کی لیڈی کانسٹیبل نے پاکستانی نژاد نارویجین خواتین پرتشدد کیا تھا اور خواتین کو راول لانچ سے ڈیپارچر لانج تک بالوں سے پکڑ کرلائی تھی۔

خواتین مسافروں پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے غزالہ شاہین کو معطل کر دیا تھا جبکہ چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس ثاقب نثار نے تشدد ے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری سول ایوی ایشن سے تین روزمیں رپورٹ طلب کی تھی ۔تحقیقات کی روشنی میں ایف آئی اے کی لیڈی کانسٹیبل غزالہ شاہین کو تشدد کے جرم میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے ہیں جبکہ امیگریشن کے شفٹ انچارج انسپیکٹر ندیم کا کیس ہیڈ کوارٹر بجھوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تشدد کا شکار ہونے والی دونوں خواتین کا تعلق نوشہرہ کے علاقہ صالح خانہ سے ہے جبکہ تشدد کے واقعے کے خلاف 2 مقدمے درج ہیں جس میں سے ایک امیگریشن اہلکاروں کے خلاف اور دوسرا مقدمہ ماں بیٹی کے خلاف ہے۔