بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف کا تیراہ میں فوجی جوانوں کیساتھ دن

آرمی چیف کا تیراہ میں فوجی جوانوں کیساتھ دن


راولپنڈی / خیبر ایجنسی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم مادر وطن کے دفاع اورسلامتی کیلئے ہماری ان گنت قربانیوں کی وجہ سے ہماری حمایت کرتی ہے ، بڑے پیمانے پر ریاست کی رٹ بحال ہوچکی ہے اور ہم پائیدار امن اور استحکام کی جانب پیشرفت کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں تعینات فوجیوں کیساتھ دن گزارا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور نئے قائم شدہ ایف سی کے پی ونگ کے اہلکاروں کی تعیناتی سمیت سرحدپراضافی سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔چیف آف آرمی سٹاف نے موثر بارڈر سیکیورٹی انتظامات کو سراہا سرحد پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے ان سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے فوجیوں کے غیر معمولی بلند مورال اور دہشت گردی کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہماری قوم مادر وطن کے دفاع اور سلامی کیلئے ہماری ان گنت قربانیوں کی وجہ سے ہماری حمایت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ریاست کی رٹ بحال ہوچکی ہے اور ہم پائیدار امن اور استحکام کی جانب پیشرفت کررہے ہیں ۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی خیبرپختونخوانے ان کا استقبال کیا۔