بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / غلط ادویات تجویز کرنے پر 14ڈاکٹر طلب

غلط ادویات تجویز کرنے پر 14ڈاکٹر طلب

پشاور۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے خیبر پختونخوا کے سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں مریضوں کو غلط ادویات تجویز کرنے ٗ غلط آپریشن ٗ بروقت علاج نہ کرنے سمیت دیگر الزامات پر 14 ڈاکٹروں کو طلب کر لیا ہے

پی ایم ڈی سی ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے 9 اورنجی ہسپتالوں کے 5 ڈاکٹروں کے خلاف شکایات سامنے آئی ہیں ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند کئے جائینگے اور الزامات ثابت ہونے پر ان کی لائسنس غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔