بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پرائمری سکولوں میں 14ہزار ٹیچرز بھرتی کرنیکا فیصلہ

پرائمری سکولوں میں 14ہزار ٹیچرز بھرتی کرنیکا فیصلہ

پشاورڈخیبرپختونخوا حکومت ماڈرن ایجوکیشن کے تحت پرائمری سکولوں میں 14 ہزار ٹیچرز بھرتی کرے گی جبکہ پرائمری سکولوں میں معلمات کی تعداد مردوں کے مقابلے میں 88فیصد تک لائی جائے گی خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جنوری میں دی جانے والی تجویز کو منظور کر لیا ہے جس کے تحت اب سرکاری پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ کو ہی بھرتی کیا جائے گا ۔

صوبے میں 23 ہزار پرائمری سکول ہیں جن میں 72110 اساتذہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہین جن میں 45525 مرد اساتذہ جبکہ 26585 خواتین ٹیچرز ہیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے پرائمری سکولوں میں 88 فیصد خواتین ٹیچرز ہیں جبکہ 12 فیصد مرد ٹیچرز ہیں نرسری کی سطح پر 97 فیصد خواتین ٹیچرز ہیں آئندہ نئی پالیسی کے تحت پرائمری سکولوں میں خواتین ٹیچرز بھرتی کی جائیں گی ۔