بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں 17بجلی منصوبوں کی فزیبلٹی مکمل

خیبر پختونخوا میں 17بجلی منصوبوں کی فزیبلٹی مکمل

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ میں 1778میگا واٹ کے 17منصوبوں کی فزیبلٹی مکمل کرلی جن پر کام شروع کرنے کے لیے جلد اشتہارات جاری کردیئے جائیں گے اس حوالے سے خیبر پختونخوابورڈ آف انوسٹمنٹ نے مارکیٹنگ شروع کررکھی ہے صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس وقت پن بجلی کے جن منصوبوں کی فزیبلٹی مکمل ہوچکی ہے ان میں غریٹ سور لشٹ چترال میں370میگاواٹ ،بونی چترال میں350میگا واٹ ،چترال میں ہی جاشمل مورلشٹ کا260میگاواٹ کے پراجیکٹس شامل ہیں اس کے علاوہ لاسپورچترال میں230میگاواٹ ،ششگئی میں 144،شوگوسن میں132،استارو بونی میں72،موجیگرام شوغورچترال میں64.26،بری کوٹ پاتراک دیربالامیں 47،برم گول چترال میں24.39،پاتراک شرینگل دیربالامیں22،ایون چترال میں 15.17،کیدام خوڑ سوات میں 17.14،سیف الملو کٹھہ مانسہرہ میں7.43،بھمپل کٹھہ مانسہرہ میں 7.86اور مانسہرہ ہی میں نیلا دا کٹھہ کے مقام پر 2.47میگا واٹ کے منصوبے شامل ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے مالی سال سے پہلے ان پرکام شروع ہوجائے تاکہ عام انتخابات سے قبل ان میں کچھ منصوبے ہر صورت مکمل ہوسکیں