بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں 11سالہ بچہ درخت سے جھول گیا

پشاور میں 11سالہ بچہ درخت سے جھول گیا


پشاور۔تھانہ انقلاب کے علاقے موسیٰ زئی میں 11سالہ بچے نے بڑے بھائی کی ڈانٹ کا برا مانے ہوئے اپنے ازار بند سے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کردیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے عصمت شیر ولد محمد خان سکنہ خیبر ایجنسی حال موسیٰ زئی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا 11سالہ بھائی اسلام شیر گھر میں غلیل سے چڑیا ماررہا تھا ۔

تاہم ڈانٹنے پر وہ خفا ہوکر باہر چلا گیا اور جب کئی گھنٹوں تک واپس نہیں آیا تو اسے تلاش کرنے کیلئے باہر نکل گئے اس دوران آبادی کی پشت پر واقع سفیدار کے باغ میں ایک درخت سے اسلام شیر کی نعش لٹکی ہوئی تھی جس نے اپنے ازاربند سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔