بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں منشیات کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز

پشاور میں منشیات کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز

پشاور ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کے لعنت سے پاک کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 37 ملزمان سمیت 53 مشکوک افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی کو ارڈی نیشن محمد قاسم خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے مختلف تھانوں کی حدود میں چھاپے مارکر 37 ملزمان سمیت 53 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 13 کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔