بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / انڈونیشیا، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک

انڈونیشیا، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک


جکارتہ۔ انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہو گئی جبکہ نو افراد لاپتہ ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیزاسٹر ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب کے باعث گیارہ سو سے زائد افراد بے گھر ہو کر سکولوں ، دفاتر اور دیگر حکومتی عمارات مں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہو گئی جبکہ 32 زخمی اور 9 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والوں کے لئے سرچ آپریشن ریلیف و ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والوں کو بھی محفوظ مقامات فراہم کئے جا رہے ہیں ۔