بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت کی پاکستانی اساتذہ اور طالب علموں کی دھمکیاں

بھارت کی پاکستانی اساتذہ اور طالب علموں کی دھمکیاں


لاہور۔بھارت نے انتہاپسندوں کے دباؤ میں آکر دورے پر گئے ہوئے پاکستانی اسکولوں کے 50سے زائد طالب علموں اور اساتذہ کو واپس لاہور بھیج دیا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسکولوں کے 50بچے اور اساتذہ یکم مئی کو بھارت پہنچے تھے جنہیں بھارتی پولیس نے اپنی نگرانی میں واہگہ بارڈر تک پہنچایا ۔

بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی طالب علموں کی میزبانی کرنے والی ملکی این جی او کی انتظامیہ اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی تھیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باعث بچے اور اساتذہ شدید خوف میں مبتلا ہوگئے جنہیں سخت سکیورٹی میں پاکستان واپس بھجوا دیاگیا ۔