بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ’’را‘‘ کا پاکستان مخالف ڈرامہ بے نقاب

’’را‘‘ کا پاکستان مخالف ڈرامہ بے نقاب

سرینگر۔بھارتی خفیہ ادارے’’را‘‘ کے ایک ایجنٹ نے ایک کنٹریکڑ کا روپ دھار کرمقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرہ کرانے کے لیے کئی غریب مزدوروں کو استعمال کیا۔ غریب مزدوروں نے پر یس انکلیو سرینگر میں اس وقت سار ابھانڈا پھوڑ دیا جب انکی کنٹریکٹر کا روپ دھارنے والے را کے ایجنٹ سے پیسو ں پر تکرا ر ہوئی۔

انہوں نے پریس انکلیو میں موجود میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ بارہمولہ کے علاقے پٹن میں معمول کے مطابق کام کی تلاش میں سڑک کنارے کھڑے تھے کہ جعلی کنٹریکٹر انکے پاس آیا اور کہا کہ اسے دس کے قریب مزدور چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رقم طے ہونے کے بعدکنٹریکٹر انہیں ایک گاڑی میں بٹھا کر سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصردفتر کے باہر لایا اور یہاں ان سے پاکستان کے خلاف نعرے لگواتا رہا۔

مزدوروں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اس وقت میڈیا کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا ۔ مزدوروں نے کہا کہ اس کے بعد کنٹریکٹر انہیں پریس کالونی لایا تاکہ میڈیا کی موجودگی میں ان سے پاکستان مخالف نعرے لگوائے۔ پریس کالونی پہنچنے کے بعد مزدوروں نے جعلی کنٹریکٹر سے پہلے پیسوں کا تقاضا کیا جس پر میڈیا والے بھی چوکس ہو گئے اوراصل معاملہ سب کے سامنے آگیاتاہم اس دوران کنٹریکٹر جو اصل میں ’’ر ا‘‘ کا ایجنٹ تھا رفو چکر ہو گا۔