بریکنگ نیوز
Home / شوبز / وینا ملک اور اسد خٹک کی پھر ویڈیو وائرل

وینا ملک اور اسد خٹک کی پھر ویڈیو وائرل

کراچی۔شوبز کی دنیا میں آئے دنوں کسی نہ کسی جوڑے میں علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان بھی علیحدگی ہونے جارہی تھی ،مگر پھر کچھ علمائے کرام کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے ان کی شادی ختم ہونے سے بچ گئی۔وینا ملک اور اسد خٹک کی صلح کے بعد اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وینا اور اسد نے اپنی تمام تر تلخیوں کو ختم کرتے ہوئے ایک اچھی اور خوش و خرم زندگی بسر کرنے کا ثبوت دیا ہے۔

دونوں نے صلح کے بعد اپنی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اپنے بچے کے ساتھ انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ کسی نجی ہوٹل میں موجود ہیں۔اسد خٹک نے اپنے ویڈیو پیغام میں وینا ملک کے ساتھ صلح کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان ذاتی اختلافات کی بناء پر نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد مولانا طارق جمیل اور مفتی نعیم کی کاوشوں کی بدولت دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔