بریکنگ نیوز
Home / شوبز / اداکارہ آمنہ حق کی خودکشی کرنے کی کوشش

اداکارہ آمنہ حق کی خودکشی کرنے کی کوشش

لاہور۔سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی بیٹی اور اداکارہ آمنہ حق نے چہرے کی سرجری ناکام ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ڈالی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ حق کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے چہرے کی کاسمیٹک سرجری ناکام ہونے اور خوبصورتی متاثر ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آمنہ حق نے اس سے قبل بھی کئی بار خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی اور اس بار بھی وہ چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کے غلط نتیجے کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو ہیں۔اداکارہ سرجری کروانے سے قبل مناسب شکل و صورت کی حامل تھیں لیکن قدرت کے کام میں دخل اندازی کرنے اور چہرہ مزید خوبصورت بنانے کو کوشش میں وہ اپنی قدرتی خوبصورتی بھی گنوا بیٹھیں۔

آمنہ حق کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیا ، انوشکا شرما کی سرجریاں بھی ناکام ہو چکی ہیں جبکہ پاکستانی اداکارہ فضاء علی اور صدرہ بتول بھی اس قسم کے واقعات کا شکار ہو چکی ہیں مگر انہوں نے اس ناکامی پر کبھی کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھایا۔