بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اجازت دیدی

ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اجازت دیدی


اسلام آباد۔الیکشن کمیشن کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے تینوں نوٹیفکیشن کو وقتی طور پر معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے ۔دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل ڈاکٹربابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ جلسہ جلوس کرنا سیاسی رہنماؤں کا حق ہے ضمنی الیکشن میں عمران خان نے جلسے سے خطاب کیا۔

آئین کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی جلوسوں اور عوامی رابطوں کا حق ہے الیکشن کمیشن مذکورہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ایم این اے اور ایم پی اے کو جلسے جلوسوں میں شرکت کیلئے روک رہا ہے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق الیکشن کے بعد جاری کیاجاتا ہے بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کردی ۔