بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ


تہران۔ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 35 سے زائد کان کن ہلاک ،60 سے زائد زخمی ہو گئے، دھماکہ بجلی کے سپارک کے باعث ہوا ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان میں بجلی کے سپارک کے باعث دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 35 سے زائد کان کن ہلاک اور60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے وقت درجنوں کان کن 2 کلو میٹر طویل سرنگ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکے سے کان بیٹھ گئی اور تمام افراد کان تلے دب گئے۔

جس میں سے 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ متعدد تاحال دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں شرپسندی کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔