بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ کا بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ

امریکہ کا بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ


واشنگٹن۔امریکا نے غیرمسلح بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، اور میزائل بحرالکاہل میں موجود ہدف تک کامیابی سے پہنچا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایئر فورس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ غیر مسلح ’’مِنَٹ مین تھری‘‘ نامی میزائل کیلیفورنیا کی وانڈنبرگ ایئرفورس بیس سے چھوڑا گیا اور یہ 6ہزار کلومیٹر دور بحرالکاہل میں موجود ہدف تک کامیابی سے پہنچا۔امریکی فوج کا کہنا تھا کہ غیرمسلح بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کاتجربہ روٹین کے مطابق ہے،غیرمسلح بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربیکامقصدفوجی طاقت دکھانانہیں۔