بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جاپان کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری بہترین موقع

جاپان کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری بہترین موقع


اسلام آباد ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے‘ جاپان کے ساتھ تجارت ‘ سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعلقات مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں‘ پاکستان عوام کی ترقی‘ خوشحالی اور امن کے وژن کو لیکر آگے بڑھ رہا ہے‘ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں‘ جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اھا سکتے ہیں۔

جمعرات کو جاپان کے امور خارجہ کے وزیر نوبوؤ کیشی سے ملاقات کی دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عوام کی ترقی‘ خوشحالی اور امن کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہا ہے۔ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔ جاپان کی معاونت اور حمایت سے ملک میں کئی اہم منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ جاپان کے ساتھ تجارت‘ سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعلقات مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گرمجوشی سے استقبال پر نوبوؤ کیشی نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپانی کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔