بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / جی میل استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں

جی میل استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں

پشاور ۔ اگر آپ پیغام رسانی کیلئے جی میل استعمال کرنے کے عادی ہیں تو ہوسکتا ہے گوگل کی جانب سے آپ کو کوئی پیغام موصول ہوا ہو‘ مگر اس پیغام کو کھولنا آپ کی جی میل آئی ڈی کو ہیکرز کا آسان شکار بنا سکتا ہے۔

جی میل کے لاکھوں صارفین کو گوگل کی جانب سے ای میلز موصول ہورہی ہیں جن سے ساتھ کوئی فائل بھی منسلک ہے۔ تاہم گوگل نے خبردار کیا ہے یہ میلز دراصل آئی ڈیز ہیک کرنے اور صارفین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش ہے جس کیلئے گوگل کو استعمال کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گوگل انتظامیہ نے کہا کہ اس جعلسازی کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ صارفین اس قسم کی کوئی بھی ای میل کھولنے سے گریز کریں۔ گوگل کے مطابق ان میلز کے ذریعہ وائرس پھیلائے جارہے ہیں جن کے بعد لوگوں کی آئی ڈیز نہایت غیر محفوظ ہوجائیں گی اور باآسانی ہیک کی جاسکیں گی۔ ٹوئٹ میں ان افراد کیلئے جنہوں نے اس میل کو کھول لیا ہے‘ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ کس طرح وہ اپنی آئی ڈی کو پھر سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔