بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہزارہ موٹر وے منصوبہ سی چیک کا اہم حصہ

ہزارہ موٹر وے منصوبہ سی چیک کا اہم حصہ

حویلیاں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے حویلیاں میں ہزارہ موٹروے کے زیر تعمیر حصے کا دورہ کیا اور موٹر وے کے تعمیری معیار کا معائنہ کیا ، وزیراعظم کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے، موٹر وے سے مقامی آبادی کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئے گی ، برہان حویلیاں موٹروے کی تعمیر سے اسلام آباد سے حویلیاں کا فاصلہ 30منٹ میں طے ہوگا ، منصوبے پر 30ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ، منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون حاصل ہے ، ہزارہ موٹر وے رواں سال مکمل ہو جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہزارہ موٹروے کے زیر تعمیر حصے کا دورہ کیا اور موٹر وے کے تعمیری معیار کا معائنہ کیا ، وزیراعظم کو اس دورا ن چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلا حصہ سیکشن ون برہان جری کاس 20.4کلومیٹر طویل ہے ، سیکشن ٹوجری کاس سے سرائے صالح 19.2کلومیٹر طویل ہے ، ای 35کا تیسرا سیکشن سرائے صالح سے حویلیاں 19.4کلومیٹر طویل ہے ۔منصوبہ پاک چین اقصادی راہداری کا اہم حصہ ہے ، ای 35موٹروے سے مقامی آبادی کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئے گی ، برہان حویلیاں موٹروے کی تعمیر سے اسلام آباد سے حویلیاں کا فاصلہ 30منٹ میں طے ہوگا ، منصوبے پر 30ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ، منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون حاصل ہے ،ہزارہ موٹر وے رواں سال مکمل ہو جائے گی۔