بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ٗ خیبر پختونخوا میں بھی تحقیقات شروع

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ٗ خیبر پختونخوا میں بھی تحقیقات شروع

پشاور۔ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک وسیع کردیا ہے لاہور میں ایف آئی اے کی جانب سے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے الزامات میں دو ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گردوں کے غیر قانونی پیوند کاری میں صوبے سے غریب نادرا افراد کو لاہور منتقل کردیا جاتا ہے جہاں پر ان کو معاوضہ دیکر غیر قانونی طور پر گردے نکالے جاتے ہیں یا انہیں بیرون ممالک کا جھانسہ دیکر گردے نکلوائے جاتے ہیں جن میں سے خیبر پختونخوا کی ٹاوٹ مافیا بھی ملوث ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈاکٹروں اور گرفتار ہونے والے ملزمان کی تحقیقات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک وسیع کردیا ہے ۔