بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے ٗ محمد نفیس ذکریا

بھارت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے ٗ محمد نفیس ذکریا

اسلام آباد۔ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان فائرنگ کا سلسلہ نہ روکا تو پاکستان جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے،بھارت اپنے نفرت آمیز منصوبوں کے لئے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کر رہا ہے،بھارتی قابض افواج نے اپریل کے مہینے میں25کشمیریوں کو شہید کیا جن میں دو خواتین اور 11بچے شہیدشامل ہیں، سی پیک میں افغانستان یا کسی بھی تیسرے ملک کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان اور چین مل کر کریں گے۔اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے اپریل کے مہینے میں25کشمیریوں کو شہید کیا جن میں دو خواتین اور 11بچے شہید ہوئے ہیں،646کشمیری آنسو گیس،لاٹھی چارج اور پیکٹ گنز کے استعمال سے زخمی ہوئے ہیں۔

447کشمیری حریت راہنماوں اور طالب علموں کو اپریل میں گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل میڈیا بلیک آؤٹ کے باعث اطلاعات بیرون دنیا تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے بلیک آؤٹ کے باوجود بیرون ممالک کشمیری برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کو اجاگر کر رہی ہے۔سری نگر میں 9اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد وہاں انسانی حقوق کی صورتحال مزید دگرگوں ہوئی ہے،بھارتی قابض افواج کی جانب سے خواتین کے ایک کالج پر حملے سے ایک نوجوان شہید ہوا۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے بلیک آؤٹ کے باوجود بیرون ممالک کشمیری برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کو اجاگر کر رہی ہے اور بھارتی بربریت کی ویڈیو اب منظر عام پر آ رہی ہیں۔سری نگر میں 9اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد وہاں انسانی حقوق کی صورتحال مزید دگرگوں ہوئی ہے۔

بھارتی قابض افواج کی جانب سے خواتین کے ایک کالج پر حملے سے ایک نوجوان شہید ہوا۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ایران،جاپان،سری لنکا اور جرمنی سمیت مختلف ممالک کے اعلی سطح کے وفود نے پاکستان کا دورہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آج جمعہ کی صبح سے افغان فورسز کی جانب سے چمن بارڈر پر مسلسل فائرنگ جاری ہے،یہ فائرنگ اس وقت شروع کی گئی جب اس علاقے میں مردم شماری جاری ہ تھی،پاکستان کو اس فائرنگ پر شدید تحفظات اور تشویش ہے ،ہم افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستانی سرحدی دیہات پر فائرنگ فوری بند کرے،ترجمان نے کہا کہ اگر افغانستان اس فائرنگ کے سلسلے کو نہیں روکتا تو پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،انہوں نے فائرنگ سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔نفیس زکریا نے بتایا کہ افغان حکام کو چمن بارڈر کے علاقوں میں ہونے والی مردم شماری سے پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود افغان فورسز کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا جو ناقابل برداشت ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے بیانات محض الزامات ہیں،اس طرح کی بیان بازی سے ا من کے قیام میں کوئی مدد نہیں ملے گی،پاکستان نے افغان حکومت اور افغان طالبان کو افغانوں کے زیر انتظام امن عمل میں لانے کی بھرپور کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

ہماری افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رہیں گی،ہمارے نزدیک افغانستان میں قیام امن و استحکام کے لئے سیاسی طور پر بات چیت کی واحد راستہ ہے،افغان حکومت کے گلبدن حکمت یار سے معاہدے کاخیرمقدم کیا تھا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے باہمی تجارت میں اضافہ کے لئے بینکوں کی ٹرانسیکشن پر معاہدہ کیا ہے،ایران اور پاکستان نے پاک ایران سرحدی انتظام پر بھی بات چیت کی ہے،پاک ایران سرحدی کمیشن میں تعاون کو بڑھاتے ہوے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے نفرت آمیز منصوبوں کے لئے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کر رہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ایک سوال پر کہا کہ سی پیک میں افغانستان یا کسی بھی تیسرے ملک کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان اور چین مل کر کریں گے۔