بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا عندیہ

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا عندیہ


اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے رمضان المبارک میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا عندیہ دیدیا۔ انتخابات کے انعقاد اور تیاری کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کو دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رمضان المبارک میں بھی کارکنوں کو سرگرم رکھنے کی تیاری کر لی ہے اور اس حوالے سے عندیہ دیا گیا ہے کہ ماہ صیام میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور تیاری کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کو دیدی ہے۔ اگر وزیر اعظم نوازشریف نے پاناما کیس پر استعفیٰ نہ دیا تو عید کے بعد پارٹی کارکنوں کو دوبارہ متحرک کر کے سڑکوں پر لایا جائے گا۔