بریکنگ نیوز
Home / صحت / چکن گونیا ٗ خیبر پختونخوا کے 7اضلاع ہائی رسک

چکن گونیا ٗ خیبر پختونخوا کے 7اضلاع ہائی رسک

پشاور ۔خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع کوچکن گونیا کے حوالے سے ہائی رسک قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے پنجاب ٗ سندھ میں چکن گونیا کی وباء اب تک 60 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں صوابی اور مردان کے چار مریضوں کے خون کے نمونے بھی چکن گونیا کے شبے میں تجزیے کیلئے حاصل کئے گئے تھا۔

تاہم ان میں چکن گونیا کی تصدیق نہیں ہوئی محکمہ صحت کی دوٹیموں نے گزشتہ روز صوابی کی تحصیل لاہور کے مختلف علاقوں کے دورہ کیا ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اور کراچی سے چکن گونیا نامی مرض کے خیبر پختونخوا میں پھیلنے کے خدشات کے حوالے سے محکمہ صحت کوالرٹ کیاگیاہے۔

پنجاب اور سندھ سے آنے والی ریل گاڑیوں ٗ پبلک ٹرانسپورٹ اور ائیر لائنز نے بھی اس ضمن میں اقدامات شروع کر دیئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ائیر لائن کی جانب سے خصوصی سپرے بھی کیا جارہاہے اس سے قبل خیبر پختونخوا میں ڈینگی ٗکانگو ٗ کا وائرس بھی تیزی سے پھیلا تھا جس سے کئی افراد جاں بحق ہو ئے تھے ۔