بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اذلان شاہ کپ ہاکی میں ملائیشیا سے مات کے بعد بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

اذلان شاہ کپ ہاکی میں ملائیشیا سے مات کے بعد بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ایپوہ۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں میزبان ملائیشیا نے بھارت کو 1-0 سے اپ سیٹ شکست دے کرٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں فیصلہ کن گول کھیل کے 51ویں منٹ میں ملائیشیا کے شاہرل صباح نے بنایا جبکہ برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے مات دے کر فائنل کھیلنے  کا حق پالیا۔

دوسری جانب ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے آخری لیگ میچ میں جاپان کیخلاف 3-2 سے فتح سمیٹ لی تاہم ہفتے کو ٹرافی میچ آسٹریلیا اور برطانیہ میں ہوگا جبکہ تیسری پوزیشن کیلیے نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، علاوہ ازیں اختتامی دو پوزیشنز کیلیے جاپان اور ملائیشیا برسرپیکار ہوں گے۔