بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف نے مریم نواز کی مداخلت کا جواب مانگ لیا

تحریک انصاف نے مریم نواز کی مداخلت کا جواب مانگ لیا


اسلام آباد۔کوئی سرکاری عہدہ نہ ہی منتخب رکن، مریم نواز کی حکومتی امور میں مداخلت پر تحریک انصاف نے حکومت سے21دن میں جواب مانگ لیا۔اختیارات اور قومی دولت میں مداخلت واضح کرپشن اور لاقانونیت ہے حکومت مریم نواز کے کردار پر پوری وضاحت پیش کرے سینئر رہنما پی ٹی آئی عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز کی حکومتی امور میں مداخلت پر مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے مریم نواز کے کردار پر جواب مانگ لیاہے۔ جس کے سلسلے میں تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹر ی کو خط لکھ کو جواب کیلئے 21 دن کی مہلت دے دی ہے ۔ خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم کے دفتر اور قومی دولت کے استعمال کی وضاحت کریں۔

مریم نواز کا اختیارات اور قومی دولت میں مداخلت واضح کرپشن اور لاقانونیت ہے، مریم نواز کے پاس نہ کوی سرکاری عہدہ ہے اور نہ منتخب رکن ہیں، مریم نواز کس حیثیت میں قومی اور سرکاری معاملات میں مداخلت کرتی ہیں، عندلیب عباس نے مزید کہاکہ مریم نواز نے قومی سلامتی کے معاملات میں کیوں سرکاری موقف پیش کیا،یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جندال کا دورہ نجی نہیں تھا بلکہ وہ مودی کا پیغام لے کر آے تھے۔90 سے زائد لوگوں پر مشتمل میڈیا سیل مریم نواز کیوں چلا رہی ہیں۔

مریم نواز کی نگرانی میں چلنے والے میڈیا سیل کے اخراجات وازارت اطلاعات کیوں ادا کر رہی ہے۔مریم نواز وزیر اعظم ہاوس میں کیوں غیر ملکی سفیر اور مندوبین سے ملاقات کرتی ہیں اور ان کی تواضع کرتی ہیں عندلیب عباس نے کہاکہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری 21 یوم کے اندر تمام سوالات کی پوری وضاحت پیش کریں۔ ورنہ اسے عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔