بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان تین بار آستانے پر آئیں ،وزارت عظمی دلوا دوں گا‘ آصف زرداری کے پیر کا دعویٰ

عمران خان تین بار آستانے پر آئیں ،وزارت عظمی دلوا دوں گا‘ آصف زرداری کے پیر کا دعویٰ


مجھے معلوم ہے وزارت عظمی کا کا م کہاں رکا ہوا ہے،پیشکش کر دی ہے اب ان کی مرضی ہے ‘ نجی ٹی وی
لاہور( این این آئی)سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے پیر اعجاز قادری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان تین بار میرے آستانے پر آئیں انہیں وزارت عظمی دلوا دوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر اعجاز قادری نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمی کا کا م کہاں رکا ہوا ہے۔میں نے عمران خان کو پیشکش کر دی ہے اب ان کی مرضی ہے۔عمران خان تین بار میرے آستانے پر آئیں، وزارت عظمی دلا دوں گا۔