بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ڈیاگو میراڈونا الفجیرہ کلب کے کوچ بن گئے

ڈیاگو میراڈونا الفجیرہ کلب کے کوچ بن گئے

ارجنٹائن۔ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو متحدہ عرب امارات کے فٹبال کلب الفجیرہ ایف سی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔56 سالہ فٹبالر کی 5 سال میں یہ پہلی جاب ہے، اس سے قبل جولائی 2012 میں انہیں یو اے ای کے کلب الوصل کے منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، الفجیرہ کلب نے سوشل میڈیا پر میراڈونا کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کلب کی 10 نمبر جرسی اٹھائے ہوئے پوز دے رہے ہیں۔

اسٹار فٹبالر نے فیس بک اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”میں بتانا چاہتا ہوں کہ یو اے ای کے سیکنڈ ڈویژن مقابلوں کیلیے الفجیرہ ایف سی کے نئے کوچ، منیجر اور ٹیکنیکل ایڈوائزر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔“