بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بھارتی اداکارہ پاکستان مخالف تعصب پر اپنے ہی میڈیا پر برس پڑیں

بھارتی اداکارہ پاکستان مخالف تعصب پر اپنے ہی میڈیا پر برس پڑیں

ممبئی۔ معروف بھارتی اداکارہ سارہ خان کہتی ہیں کہ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف خبروں کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے جس کی وجہ سے معمولی واقعات بھی غیرمعمولی محسوس ہونے لگتے ہیں۔ممبئی کی ایک فیشن ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں  سارہ خان نے پاکستان میں اپنی گرفتاری کے بارے میں بھارتی میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں کبھی گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہیں پاکستان میں اپنے مداحوں اور میزبانوں کی جانب سے بھرپور تعاون اور بہت محبت ملی ہے جس سے متاثر ہو کر اب انہوں نے دوسری پاکستانی ڈراما سیریل بھی سائن کرلی ہے۔

سارہ خان کے مطابق ’’ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد جب میں پاکستان ہی میں رہی تو امیگریشن کے ایک اہلکار نے مجھ سے صرف چند منٹوں کےلیے پوچھ گچھ کی تھی لیکن مجھے گرفتار بالکل بھی نہیں کیا گیا تھا۔ مگر معمول کی اس سرکاری کارروائی کو بھارتی میڈیا نے حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور پاکستان میں میری گرفتاری کی افواہ تک اس انداز سے نشر کی جیسے پاکستان میں مجھ پر تشدد اور ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہوں۔‘‘