بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد میں ٹریفک کا المناک حادثہ

اسلام آباد میں ٹریفک کا المناک حادثہ

اسلام آباد۔ اسلام آباد میں ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹریفک وارڈن زبیر خالد والدین سمیت جاں بحق ہو گیا جب کہ بیوی اور 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ ٹریفک وارڈن ذبیر خالد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فیصل آباد سے راولپنڈی آ رہا تھا کہ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خالد اور اس کے والدین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ اس کی بیوی اور 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر پمزہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔