بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک اومان فیری سروس سے رابطے مزید مضبوط

پاک اومان فیری سروس سے رابطے مزید مضبوط

اسلام آباد۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اومان کے ساتھ قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے‘ دونوں ملکوں میں باقاعدگی سے مذاکرات سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا‘ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت‘ سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں‘ دونوں ملکوں میں فیری سروس سے رابطے مزید مضبوط ہوں گے‘ فیری سروس سے نہ صرف تجارت بلکہ عوامی رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ پیر کو اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداﷲ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اومان کے ساتھ قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

سلطان قابوس کی قیادت میں اومان ہر شعبے میں ترقی کررہا ہے۔ دونوں ملکوں میں باقاعدگی سے مذاکرات سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت‘ سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں۔ وزیراعظم نے اومان کی طرف سے بندرگاہوں میں باہمی رابطوں کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں میں فیری سروس سے رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔ فیری سروس سے نہ صرف تجارت بلکہ عوامی رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

بیرون ملک پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر اومان کے شکر گزار ہیں۔ اومان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت نے ملک کو سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ نواز شریف نے انفراسٹرکچر جدید بنا کر معاشی استحکام قائم کیا۔