بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان گو لہ با ری نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی

افغان گو لہ با ری نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی


کو ئٹہ۔پاک افغان سرحد سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں کلی غزنی میں 8 سالہ نازیہ اور 9 سالہ فریداللہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہے تھے کہ اچانک افغان فورسز کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ان کے گھر میں آگرا، اور وہ چل بسے۔

شہید ہونے والے بچو ں کے والدعبدالہادی نے اس ہولناک واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چمن بازار میں تھے کہ ان کی موبائل کی گھنٹی بجی، اور انہیں بتایا گیا کہ افغان فورس کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ان کے گھر میں گرا ہے۔عبدالہادی نے آنسوں بہاتے ہوئے بتایا کہ افغان فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے سے ان کا ایک اور بیٹا، والدہ اور 3 بھتیجے بھی زخمی ہوئے۔

مارٹر گولے نے مٹی کی دیواروں سے بنے ان کے گھر کو بھی متاثر کیا، ان کے گھر میں زخمی ہونے والے 4 بچوں کو علاج کے لیے دارالحکومت کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں، اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے اذیت ناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ گھر پہنچے تو زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔

48 سالہ عبدالہادی چمن میں رکشہ چلاتے ہیں، ان کا خاندان انتہائی پسماندہ حالت میں زندگی گزار رہا ہے، اور ان کی غربت زخمی بچوں کو پہنے ہوئے کپڑوں اور مٹی کی دیواروں سے بنے تباہ ہونے والے مکان سے صاف عیاں ہو رہی تھی۔