بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شادی کے بعد شناخت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوں‘ ودیا بالن

شادی کے بعد شناخت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوں‘ ودیا بالن

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ ودیابالن نے کہا ہے کہ لوگ شادی شدہ جوڑے کو ایک یونٹ کی طرح دیکھتے ہیں جس میں دونوں کی شخصی انفرادیت کہیں کھو جاتی لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنی شادی کے چار سال میں اپنی جداگانہ شناخت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔

ودیا بالن نے کہا کہ شادی کے بعد ایک عرصہ تک مجھ سے میرے بارے ہی پوچھا گیا اور جاننے کی کوشش کی گئی ‘میرے شوہر سے کبھی میرے بارے سوال نہ ہوا لیکن اب میں ایک ایسی سٹیج پر آگئی ہوں کہ اب مجھے ایک یونٹ کہلانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ اب ایک یونٹ ہونے کے باوجود میرا انفرادی تشخص متاثر نہیں ہوتا ۔