بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ نا کام

پشاور میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ نا کام

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس نے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشتگردی کی غرض سے چھپایا گیا بھاری مقدار میں گولہ بارور ٗ راکٹ لانچراور دیگر مواد برآمد کرلیا اس ضمن میں ایس پی رورل فرقان بلال نے ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او خزانہ حسن خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز اطلاع ملی کہ تھانہ خزانہ کے علاقے حسن آباد میں دہشتگردی کی غرض سے بھاری مقدار میں بارودی مواد چھپایاگیا ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر بی ڈی یو کو طلب کرکے سرچنگ شروع کی گئی تو حسن آباد کے مقام پر زیر زمین چھپائی گئی دو مشکوک بوریوں برآمد ہوئیں جن میں 10 عدد MM/R75 گولے،14 عدد راکٹ لانچر گولے،5 عدد RPG7 گولے،3 عدد RPG7 بوسٹرز،170 عدد 12.7 بور برآمد کرکے ناکارہ بنا دےئے گئے ایس پی کے مطابق اس کا بات کا تعین کیاجارہاہے کہ اتنی بھاری مقدار میں گولہ بارور کس نے چھپایا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔