بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نان کسٹم پیڈ گاڑیاں فروخت کرنیوالا گروہ بے نقاب

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں فروخت کرنیوالا گروہ بے نقاب


پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور جعلی رجسٹریشن کے ذریعے چوری اورنان کسٹم پیڈ گاڑیاں فروخت کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کو بے نقاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک گاڑی اور 590جعلی رجسٹریشنز برآمد کرلی گئیں گرفتار ملزم نے کئی وارداتوں کا اعتراف اور دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دےئے جن کی گرفتار ی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

اس ضمن میں ایس پی رورل فرقان بلال نے ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او چمکنی ہمایون خان ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سی سی پی او پشاور کو اطلاع ملی کہ پشاورسے بھاری تعداد میں گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن اسلام آباد اور کوئٹہ سمگل کی جائیں گی جس کانوٹس لیتے ہوئے ان کی نگرانی میں قائم خصوصی ٹیم نے رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران سپیڈ 100 نامی کمپنی کی شہ زور گاڑی نمبر این 4729 کو شک کی بناء روک کر تلاشی تو مختلف پارسلز میں بند 590 گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشنز برآمد کرکے ملزم ڈرائیور یونس ولد سرور سکنہ ماشوگگر کو گرفتار کرلیا۔

جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ اس دھندے میں دیگر دو ساتھیوں ندیم اقبال ولد عبدالقیوم سکنہ دلہ زاک روڈ اور حضرت خان ولد محمد ولی سکنہ پشتون باغ کوئٹہ ملوث ہیں جن کی جنگی محلہ میں ندیم پرنٹنگ پریس ہے جس میں گاڑیوں کے جعلی رجسٹریشنز بناکر سپیڈ کمپنی کے ذریعے اسلام آباد اور پھر کوئٹہ پہنچائی جاتی ہیں پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔