بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں ٹیم کو فتح دلواؤں گا‘محمد عامر

ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں ٹیم کو فتح دلواؤں گا‘محمد عامر


ڈومینیکا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور کالی آندھی کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔

مایہ ناز فاسٹ باؤلر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف انکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کو سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے عمدہ کم بیک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا۔